پاک سیرت
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - اچھے کردار والا، نیک اوصاف والا۔ پاک سیرت محترم خاتون اے عالی صفات آج کچھ کہنا ہے تجھ سے سن بگوش التفات ( ١٩٤٧ء، عصمت، جنوری، ٤ )
اشتقاق
اردو میں فارسی اسم صفت 'پاک' کے ساتھ عربی اسم 'سیرت' بطور موصوف ملنے سے مرکب بنا۔ سب سے پہلے ١٩٤٧ء میں "عصمت" میں مستعمل ملتا ہے۔